the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیریوں پر مظالم کا اعتراف کر لیا۔سری نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بہت کچھ جھیلا ہے بہت مشکلات دیکھی ہیں ۔انہوں نے کشمیر میں دیگر ہندوستانیوں کے نہ آنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ملکی شہری حالات کی خرابی کی وجہ سے کشمیر میں نہیں آتے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے روائتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بین الاقوامی کردار کی ضرورت نہیں ہے ۔کشمیر میں کشمیریت ،خدمت اور انسانیت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سری نگر



کے دورے کے موقع ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بغیر ہندوستان ادھورا ہے ۔ کشمیریوں نے بہت مشکلات جھیلی ہیں اور مشکلات دیکھی ہیں۔کشمیر میں خدمت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے ۔بھارتی وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران متنازع بگلیہار ڈیم کا افتتاح بھی کریں گے ۔
دوسری جانب وزیر اعظم کی کشمیر آمد پروادی بھر میں  کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ،جبکہ کٹھ پتلی حکومت نے پوری وادی میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کیئے رکھا۔ان کی آمد پر کشمیریوں نے احتجاجا سیاہ پرچم لہرا ئے اور فضا میں  سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.